۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله مدرسی عراق

حوزہ/ عراق کے معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ مدرسی نے اسلام دشمن عناصر کی جانب سے سازش کے تحت اسلامی اتحاد و وحدت کو متاثر کرنے کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایام حج کو مسلمانوں کے مابین اتحاد و وحدت کو فروغ دینے کی بہترین فرصت قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے ایام حج اور عشرۂ ولایت و امامت کی مناسبت سے مسلمانوں کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کیا اور کہا کہ یہ مبارک مناسبتیں مسلمانوں کے مابین اتحاد و وحدت کو فروغ دینے اور امت مسلمہ کے درمیان ہر قسم کے تفرقہ اور اختلاف کے باعث بننے والی چیزوں سے اجتناب کرنے کیلئے بہترین فرصت ہیں۔

انہوں نے عید سعید قربان کی مناسبت سے اپنی گفتگو میں کہا کہ امت مسلمہ کے دشمن ایک طرف سے مسلمان قوموں کے درمیان اختلافات کو ہوا دے کر اسلامی اتحاد و وحدت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو دوسری طرف امت مسلمہ کو اپنے مقدسات کے ذریعے ابھارنا چاہتے ہیں۔

آیت اللہ مدرسی نے ان فسادات اور امت مسلمہ کو کمزور کرنے والی سازشوں سے مقابلہ کرنے کو ضروری قرار دیا اور وحدت اسلامی کی پیروی کرتے ہوئے دشمنوں کی جانب سے مقدسات اسلامی کی توہین کے خلاف جدوجہد کرنے کی دعوت دی۔

عراقی عالم دین نے فرزندان امت سے مطالبہ کیا کہ وہ عبرتوں اور اسلام ناب محمدی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کو درک کرتے ہوئے ذی الحجہ کی مناسبتوں کو اصلاح اور پیشرفت کا ذریعہ قرار دیں اور کوشش کریں کہ مسلمان دنیا والوں کیلئے ہدایت کا سرچشمہ بنیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .